تربت:
بی این پی عوامی کیچ کا سنئیر باڈی اجلاس مرکزی کمیٹی کے رکن خلیل تگرانی کی صدارت میں تگرانی ہاؤس میں منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے رکن علی جان جوسکی تھے ۔اجلاس میں پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات و دیگر اہم ایجنڈے زیر بحث رہے۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق پارٹی کیچ کے سنئیر رہنماؤں سے اپنے وارڈ ، یوسی اور میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے تیاریوں کومکمل اوراطمینان بخش قراردیکراس عزم کااعادہ کیاگیاکہ ضلع بھر میں پارٹی اپنے نامزد امیدوار کھڑے کرے گی،ان کامزیدکہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گی جس سے مسائل لوکل بنیاد پر بہتر حل ہوں گے بروقت لوکل الیکشن کرانا جمہوریت کی اصل روح کے عین مطابق ہے ۔
اجلاس سے سنٹرل کمیٹی کے ارکان خلیل تگرانی ، علی جان جوسکی ، سابق ضلعی صدر ظریف زدگ بلوچ ، احد الہٰی ، شے مرید بلوچ ، بابل ابراہیم ، تحصیل تمپ کے سابق ناظم عبدی خان رند ، فدا مرید زئی ، عارف قریش ، لطیف آزاد ، زاہد سلیمان و دیگر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
اجلاس میں حلقہ PB48 میں حلقہ بندیوں کی نئی حدبندیوں کے حوالے سے تحفظات اور اس سے ہونے والی پیچیدگی پرتفصیلی گفتگوکی گئی،جبکہ اس عزم کااظہارکیاگیاکہ PB48میں پارٹی اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیادپرکامیابی ہی سمیٹےگی،بی این پی عوامی کاکوئی تگڑاحریف نہیں،جبکہ دیگرحلقوں میں ایڈجسٹمنٹ سمیت اتحادکے آپشن کو کھلاقراردیاگیا۔بعدازاں افطارکااہتمام کیاگیاجس میں تربت پریس کلب کے صحافی بھی مدعوکئے گئے تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.