بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کا اجلاس سی ای سی ممبر و ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ کی زیر صدارت ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔جس میں نہی حلقہ بںندیوں اور ضلعی انتظامی امور زیر بحث رہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی بے ترتیب حلقہ بندیوں کو فی الفور مسترد کرتے ہیں۔
بی این پی کے سی ای سی ممبر و ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، خان محمد جان گچکی،حاجی عزیز، نصیر احمد بگی، محسن بلوچ، سراج بیبگر اور وہاب بلوچ نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں جس نے بھی تشکیل دی ہیں وہ ضرور حواس باختگی کا شکار تھا یا پھر اسکا ضلع سے دور دور تک واسطہ نہیں ہوگا۔
حلقہ بندیاں کرتے وقت صرف ا?بادی کو مدنظر نہیں رکھنا ہوتا بلکہ انتظامی معاملات کو بھی سامنے رکھاجاتا ہے اجلاس میں کہا گیا کہ نئی حلقہ بندیاں مفاد عامہ اور عوامی فلاح وبہبود کے خلاف ہیں۔
ان سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سیحلقہ بندیوں میں سیاسی جماعتوں، عوام اور مقامی رہنماو?ں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ جلد ہی غور وفکر کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات بھی جمع کرائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جاے گی جووَقتاًَ فوَقتاً ضلعی انظامیہ سے ملاقات کر کیضلعی امور بلخصوص تعلیم،صحت، بارڈر، گراں فروشی اور منشیات کی روک تھام جیسے مسائل کا جائزہ لے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.