بی ایس او شال زون کے نومنتخب اراکین کی حلف برداری و یوم تاسیس کی مرکزی تقریب پولی ٹکنیک کالج کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کے مہمان خاص چیئرمین بی ایس او جہانگیر منظور بلوچ تھے جبکہ سابق چیئرمین بی ایس او واحد بلوچ، سابق چیئرمین جاوید بلوچ، سابق سیکرٹری جنرل منیرجالب دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں قوم پرستی اور انقلابی سیاست کو توانائی بخشنے میں بی ایس او کا کردار اہم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 1967ءمیں اپنی قیام سے لیکر آج تک تنظیم نے بے شمار مسائب اور مختلف مشکل حالات سے ہمکنار ہوکر نوجوانوں میں شعور کی لڑی کو پروان چڑھانے کا جدوجہد جاری رکھا ہے۔
بی ایس او بلوچ نواجونوں کیلئے ایک سیاسی درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس نے سیاسی،معاشی اور تعلیمی اصلاحات کرکے بلوچ معاشرے میں انقلابی تحریک کی داغ بیل ڈالی۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلوچ نواجونوں کیلئے ایک سیاسی درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے، کسی بھی صورت میں سیاسی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے تنظیم کی 55 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے یوم تاسیس کے مناسبت سے شال، نوشکی، خاران، پنجگور، تربت، گوادر، اوتھل، اوستہ محمد، کوہلو و دیگر زونوں میں تقریبات کا انعقاد کرکے تنظیمی پچپن سالہ سیاسی سفر اور جدوجہد کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ شال اور تربت میں دونوں زونوں کی جانب سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بی ایس او تربت زون کی جانب سے عطاشاد ڈگری کالج کیچ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت زونل صدر کرم خان بلوچ نے کی جبکہ مرکزی سینئر وائس چیئرمین اشرف بلوچ مہمان خاص جبکہ سینٹرل کمیٹی کے رکن کریم شمبے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلع کیچ کے جنرل سیکرٹری نصیر گچکی اعزازی مہمان کے طور پر شریک رہے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے بلوچ قومی تحریک، سیاسی اداروں کے قیام اور مضبوطی کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہے۔ یوسف عزیز مگسی، عبدالعزیز کرد اور ان کے سیاسی رفقاءنے ادارتی طرزِ جہد کے ذریعے بلوچ قومی سیاست کو سمت دے دی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.