گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے مستونگ میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل کے ہلاک ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ۔
اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے والوں پر فائرنگ کرنا بزدلی کی علامت ہے۔
انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
گورنر بلوچستان نے ہلاک پولیس کانسٹیبل کی اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.