:کوئٹہ
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ایکس سینٹرل کیڈر کا اجلاس زیر صدارت سابق چیئرمین نادر قدوس بلوچ کوئٹہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی کاروائی سابق چیئرمین واحد رحیم بلوچ نے چلائی اجلاس میں سیاسی کارکنوں کے درمیان مکالمہ،بلوچستان کی سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں کے درمیان گرینڈ ڈائلاک،علاقائی،ملکی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کا لائحہ عمل کے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کی گئی اجلاس میں بی ایس او ایکس کیڈر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
بی ایس او ایکس کیڈر فورم کے نام سے ساتھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی چیئرمین نادر قدوس بلوچ،چیئرمین سعید فیض،چیئرمین محی الدین بلوچ،چیئرمین واحد رحیم بلوچ،چیئرمین جاوید بلوچ،میران بخش بلوچ،انیس بلوچ کمیٹی کے اراکین ہونگے اور بی ایس او(پجار) کے چیئرمین زبیر بلوچ اعزازی معاون ہونگے یہ کمیٹی فورم کا پالیسی ساز، ہائی کمان اور سپریم کونسل ہوگا ہر ڈسٹرکٹ میں سہہ ماہی مدت میں ریفرنس رکھے گا ایکس کیڈر سے روابط جاری رکھیں گا، تمام سیاسی پارٹیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق و یگانگت اور ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے گرینڈ ڈائیلاک شروع کرائے گی،قومی یگانگت،انسان دوست،محب وطن،جمہوری عمل کو پروان چڑانے کے لئے جدوجہد کریگی،ایکس کیڈر کو منظم کیا جائے گا بلوچستان کے برننگ ایشوز پر سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔
اجلاس میں ریکوڈک کے خفیہ معائدے کو مسترد کرکے اسے بلوچ کی مرضی و منشاء کے برخلاف بلوچ دشمن معائدا قرار دیا گیا اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
اجلاس سے ایکس کیڈر کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایکس کیڈر جمہوری اور سیاسی جدوجہد پر کاربند رہکر بلوچستان میں جمہوری و سیاسی جدوجہد کرنے والے تمام سیاسی پارٹیوں میں اتفاق و یگانگت کو فروغ دیکر گرینڈ ڈائلاک شروع کرائے گی بلوچستان کے موجودہ گمبھیر سیاسی صورتحال جہاں پہ ہمیشہ سے ہی حقیقی سیاسی جمہوری قوتوں کو سازش کے تحت عوام سے دور رکھنے کے لئے مصنوعی قیادت کو تیار کرکے عوام پر مسلط کیا گیا اور ان کے ذریعے بلوچستان کے قومی وسائل کا سودہ کیا گیا جس سے بلوچستان کی پسماندگی اور بدحالی میں مزید اضافہ ہوگا ایسے حالات میں بی ایس او ایکس کیڈر یہ سمجھتی ہیں کہ بلوچستان کے موجودہ حالات سے نکلنے اور بلوچ وسائل کا تحفظ صرف ایک جماعت ہرگز نہیں کرسکتی اس لئے بلوچستان کے دکھ درد رکھنے والے جمہوری قوتوں کو متحد و منظم ہوکر مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی۔
اجلاس میں سابق چیئرمین سعید فیض بلوچ،سابق چیئرمین محی الدین بلوچ،سابق چیئرمین اسلم بلوچ،سابق چیئرمین گہرام اسلم،سابق چیئرمین عمران بلوچ، موجودہ چیئرمین بی ایس او(پجار) زبیر بلوچ، سابق مرکزی آرگنائزر جاوید بلوچ، سابق سیکرٹری جنرل منیر جالب،سابق مرکزی ڈپٹی آرگنائزر جمیل بلوچ، سابق مرکزی ڈپٹی آرگنائزر محمود نواز بلوچ،سابق وائس چیئرمین میران بخش بلوچ،سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انیس بلوچ،سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انور اسلم،سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نیاز بلوچ،سابق جوائنٹ سیکرٹری زاہد کریم،سابق صوبائی صدر مقبول بلوچ، سابق صوبائی جنرل سیکرٹری علاوالدین ایڈوکیٹ،سابق صوبائی صدر قلندر رضاء،سابق اراکین مرکزی کمیٹی گلزار دوست،ممتاز علی بلوچ،فاروق کبدانی،افتخار کریم موجود تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.