ڈگری کالج خاران کے طلباکی جانب سے ایک روزہ کتب میلہ اور بین اللسانی سیمینار بیاد واجہ مبارک قاضی مشاعرہ ڈگری کالج کے ہال میں منعقد ہوا۔ سیمینار و مشاعرے کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران فاروق شاہ تھے۔
مشاعرے میں شاعر و ادیب، دانشوار، اسکالر اور کالج سمیت اسکولوں کے طلبا و دیگر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار اور مشاعرے میں کتب کی اہمیت و موجودہ دور میں ضرورت اور بلوچی زبان کے نامور شاعر واجہ مبارک قاضی کی زندگی اور انکی شاعری پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا جبکہ مشاعرے میں بلوچی زبان کے نامور شاعر حسرت خارانی، احمد مہر، شکور زاہد، مسلم شفیع،پروفیسر شکور گورام زئی، جلال فِراق، ایف جی فیضی، فقیر شاہ، ممتاز ارمان، زبیر شاد، عطا نصیر، حافظ رازق و دیگر نے مبارک قاضی کی یاد میں اشعار پڑھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.