نیشنل پارٹی بلیدہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ بلیدہ مینار میں صدام آدم کے گھر پر فائرنگ کو دہشت گردی ہے اور ہم اس کی مزمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہاکہ ریاست اور انتظامیہ کو اس واقع کا سراغ لگا کر زمہ دار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانا چاہئے۔
صدام آدم ایک شریف النفس اور زمہ دار شہری کے ساتھ ایک صحافی بھی ہے۔
بلیدہ خصوصا مینازبلیدہ میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے سماج دشمن عناصر سرگرم ہوگے ہیں کسی بھی شریف شہری کے جان و مال محفوظ نہیں ہے۔
انتظامیہ اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.