کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کلی غریب آباد برمہ ہوٹل احمد نواز بلوچ کی رہائش گاہ میں پارٹی کے بانی رہنما سابق گوریلا لیڈر شہید میر اسلم جان گچکی کے 20 ویں برسی کے جلسے سے بی این پی کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور شہید میر اسلم جان گچکی کو انکی خدمات کے عوض خراج تحسین پیش کیا-
مقررین نے کہا کہ شہید اسلم جان گچکی مظلوم اقوام و بلوچ قومی خودمختاری کی تحریک کے روح رواں رہبر و گوریلا لیڈر تھے اور شہید نے اپنی زندگی میں بلوچ قومی جدوجہد کو تیز تر کرنے کیلئے فعال و متحرک کردار ادا کیا اور اپنی جان کی قربانی دی- جسکی قربانی کی بدولت آج بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی ولولہ انگیز قیادت میں مظلوم و محکوم اقوام و غریب لاچار بےبس محروم طبقات کی شعوری فکری بیداری کی سیاسی جمہوری جدوجہد شعوری طور آگے لے جانے کیلئے کوشاں ہیں۔ جو بلوچستان کے ساحل وسائل و دیگر قومی دولت پر دسترس حاصل کرنے کیلئے محو سفر ھیں ایک دن ضرور شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہچا کر دم لیں گے- انہوں نے عہد کیا کہ شہید اسلم جان گچکی کی بے بہا اور لازوال قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.