قلات یالو کے علاقے میں کوئٹہ سے آنے والی کوچ نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی جس سے محمد افضل موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شخص ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، دونوں کا تعلق کَردگاپ سے بتایا جاتا ہے۔
تربت کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ممتاز عالم ولد ثناءاللہ ساکن خضدار کو زخمی کردیا جسے فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔
چاغی میں فائرنگ سے نوجوان قتل، لواحقین کا لاش کے ہمراہ پاک ایران شاہراہ پر دھرنامقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق دالبندین کے علاقے چہتر میں فائرنگ سے عبد الودود نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، ضروری کاروائی کے لیے لاش ہسپتال منتقل کی گئی۔
بعد ازاں مقامی لوگوں نے لاش سڑک پر رکھ کر پاک ایران شاہراہ کو جزوی طور پر بند کردیا، اے سی دالبندین کے ساتھ مذکرات کے بعد شاہراہ کھول دی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخاسانہ لگتا ہے، مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.