کوئٹہ :
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے بلوچستان میں قائم دفاتر کو اسلام آباد منتقل کرنے کے اقدامات کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر دفاتر کو اسلام آباد منتقلی پر جو کام شروع کیا گیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے جی ایس پی نے ریکوڈک ، تھرکول پروجیکٹس کے علاوہ مستونگ ، چاغی ، نوکنڈی ، دالبندین ، اوتھل ، خضدار سمیت دیگر علاقوں میں کامیاب منصوبے شروع کئے جو کہ اب سازشی عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ جی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو دوبارہ اسلام آباد منتقل کرنے کا مقصد بلوچستان کو مزید محرومیوں کی جانب دھکیلنا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.