کوئٹہ:
بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے مورخہ 12.4.2021 کو خلیل الرحمان میموریل لائبریری امین آباد ضلع چاغی کیلۓ 200 کتابیں سماجی کارکن عبدالرٶف بلوچ کے حوالے کیں۔ عبدالرٶف نے اہلیان امین آباد کی طرف سے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ انکی تعلیم دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقعہ پہ ظفر صدیق وائس چیئرمین بلوچستان پیس فورم اور طارق عزیز رئیسانی اور دیگر موجود تھے.
دریں اثناء نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ جو کتابیں وہ جمع کرتے ہیں وہ انکی نگاہ میں ایک قومی اعتماد ہے اور اسی اعتماد کے تحت وہ یہ کتابیں متعلقہ تعلیمی اداروں کو مہیا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں بلوچستان پیس فورم کے پلیٹ فارم سے اب تک 45 ہزار کتابیں ژوب ، مکران ، کوئٹہ اور آواران ڈویژن میں مختلف اسکولوں، لائبریریوں، یونیورسٹیوں اور کالجوں کو مہیا کی جاچکی ہیں جبکہ مزید 16 ہزار کتابیں مہیا کی جائیں گی.
انہوں نے بلوچستان کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کتاب کی دنیا سے جڑیں اور موجودہ صورتحال اور مختلف امور کے بارے میں جانیں تاکہ آئندہ ہم ایک باشعور اور باوقار زندگی گزار سکیں.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.