کوئٹہ :
الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کی سفارش پر شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ملک کے دیگر صوبوں سمیت بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی منظوری دیدی گئی ہے۔
بلوچستان میں 3 سیکریٹریز ،6 کمشنرز، 33 ڈپٹی کمشنرز اور 64 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کی سفارش کو منظور کرلیا گیا۔
31سب ڈویڑنل پولیس افسران کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی بہت سے اداروں کے ڈائریکٹر جنرل اور مینجنگ ڈائریکٹر سمیت ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیول کے افسران شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر چند دنوں میں عمل درآمدہوگی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.