تربت:
اتوارکے روزمعروف ادبی ادارہ بلوچستان اکیڈمی تربت کاسالانہ جنرل باڈی اجلاس اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹرپروفیسرغفورشادکی صدارت میں منعقدکی گئی
جس میں کارکردگی رپورٹس پیش گئیں اورمختلف ایجنڈوں پربحث ومباحثہ کیاگیا۔
اجلاس میں اکیڈمی کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیاگیا،عطاشادادبی فیسٹیول کوسال کی بہترین کارکردگی قراردیاگیااوراس سلسلے کوجاری رکھنے کاعزم کیاگیا۔
اجلاس میں اکیڈمی کے موقرجریدے آدینک سے متعلق کہاگیاکہ وہ چھپ چکی ہے اوراگلے ہفتے قارئین تک پہنچ جائے گی۔
اس دفعہ آدینک کے جریدے میں نسل نوکے تخلیق کاروں کی تخلیقات کونمایاں طورپرشائع کیاگیاہے۔
اجلاس سے ڈاکٹرپروفیسرغفورشاد،غنی پروازاوریوسف عزیزگچکی نے خصوصی خطاب کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.