راڑہ شم کے علاقے میں کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، تین مسافر جاں بحق، کئی افراد زخمی۔ انٹر نیٹ اور سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے رابطہ ناممکن۔ پولیس ذرائع کے مطابق راڑہ شم پولیس اسٹیشن کے قریب بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا۔ جس کے باعث بس کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شدید زخمیوں کو ڈی جی خان ریفر کیا گیا۔ بس کھائی میں گرنے سے امدادی ٹیموں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.