جی ایم واپڈا عامر مغل نے کہا ہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ ہوگئی ہے، بارش کے اگلے اسپیل میں ڈیم اوور فلو ہوگا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ایم واپڈا عامر مغل نے کہا کہ حب ڈیم سے 1.15 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار ہے، کے الیکٹرک بجلی خریدنے پر رضامند ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان جانے والی کینال پر بجلی پیدا ہوگی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں (آج) جمعرات سے17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہو سکتا ہے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.