ذرائع کے مطابق چتکان بازار غریب آباد روڈ پر ایک دکان پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کلیم ظفر نامی شخص شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، مقتول کا تعلق پنجگور کے علاقے عیسئی سے بتایا جاتا ہے ۔ پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کررہی ہے۔
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔