چتکان بازار میں دکان کی چھت گرنے سے نوراحمد ولد فیض محمد نامی شخص جاںبحق ہوگئے جن کاتعلق زہری خضدار سے بتایا جارہا ہے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جارہا ہے۔ جاں بحق نور احمد اور چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔۔ پنجگور کے علاقے سوردو میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہواہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نادر نامی نوجوان موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ڈاکوﺅں نے ان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکووؤں نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کرکے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، زخمی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.