دبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
دبئی پولیس کے مطابق ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔
آگ کے نتیجے میں تین پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی راستوں کا مناسب انتظام نہیں تھا۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش کی جارہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.