وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تقرری کی منظوری دے دی اور انکی ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا۔
آج سہ پہر وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات علیحدگی میں ہوئی تھی جس میں بعد ازاں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی شامل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمبائنڈ آرمز سینٹر یوکے سے گریجویٹ ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشنڈ حاصل کیا، انہیں کمانڈ اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائمنٹس کا تجربہ ہے۔
Courtesy: Daily Jang
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.