افغانستان کے تین شہروں کابل، مزار شریف اور قندوز میں میں دھماکےہوئے، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
اب تک کے اطلاعات کے مطابق مزارشریف کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے جبکہ قندوز دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے،کابل میں دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوئے۔
مزار شریف دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق مزار شریف کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
اب تک کےاطلاعات کے مطابق دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.