الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
مراکش کی جانب سے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
پرتگال کے کھلاڑیوں نے مراکش کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے لیکن مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے ناکام بنائے۔
دوسری جانب البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
فرانس کی جانب سے اوریلین ٹشوامینی نے 17 وی منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے 54 ویں منٹ میں پینلٹی پر برابر کر دیا۔
اولیویئر گِیروڈ نے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے فرانس کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.