یونان میں تارکین وطن سے متعلق نسل پرستانہ تبصرے پر دائیں بازو کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یونانی رکن پارلیمنٹ(Kyriakos Mitsotakis) کی رکنیت معطل کردی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی رکن پارلیمنٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں تارکین وطن کو برداشت نہ کرنے اور تارکین وطن پر چوری کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اب انہیں جماعت سے نکال دیا گیا ہے ۔
پارٹی لیڈر کو جماعت سے نکالے جانے پر یونان کی نیو ڈیموکریسی پارٹی کا کہنا ہے کہ نفرت اور نسل پرستی پر مبنی بیانات پارٹی اقدار کا حصہ نہیں ایسی رائے کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
یونان: کشتی الٹنے کا معاملہ، 78 ہلاک اور 500 افراد تاحال لاپتا
واضح رہےکہ یونان کے ساحلی علاقے میں بدھ کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ ہوا تھا، کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے،104 کو بچا لیا گیا تھا، کشتی میں پاکستانی،مصری، شامی اور دیگر 400 سے750 تارکین وطن سوار تھے۔
حادثے پر یونان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور تارکین وطن کو لانےکا انتظام کرنےوالے 9افراد یونان میں گرفتار کرلیا گیا ۔
یونانی عوام کا تارکین وطن مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج
یونانی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد یونانی عوام تارکین وطن مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکل آئے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یونانی حکام نے تارکین اور پناہ گزینوں کوبچانےکےاقدامات نہیں کیے۔
کشتی سانحہ سے متعلق یونان کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ یورپی یونین کی جانیں بچانےکی ترجیحی پالیسی کےفروغ کی ناکامی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.