امریکا میں کورونا سے ریکارڈ 8 لاکھ 16 ہزار اموات ہوئی ہیں اور گزشتہ پونے دو برسوں میں 5 کروڑ 20 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
فرانس میں ہفتے میں تین دن گھروں سے کام کرنے اور ویکسین لگوانے پر زور دیا گیا ہے۔
بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا، صورتحال پر قابو پانے کیلئے شہر میں یلو الرٹ جاری کردیا گیا۔
تعلیمی ادارے بند اور ریسٹورنٹس 50 فیصد کھولے جاسکیں گے۔ گزشتہ روز دلی میں کورونا کے چھ ماہ کے ریکارڈ 331 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
دلی میں دو ہفتوں میں کورونا کیسز میں اومی کرون ویرینٹ کی شرح 3 سے بڑھ کر 30 فیصد ہوچکی ہے۔
ادھر بنگلہ دیش میں وزارت صحت کے مطابق ملک میں اومی کرون ویرینٹ کا مقامی سطح پر پھیلاؤ ابھی نہیں دیکھا گیا۔
خیال رہے رواں ماہ زمبابوے سے آنے والے دو بنگلادیشی کرکٹر میں اومی کرون ویرینٹ کی نشاندہی ہوئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بوسٹر شاٹس فرنٹ لائن ملازمین اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائے جائیں گے۔
پاکستان میں وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ ’27 دسمبر 2021 تک مجموعی طور پر اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کراچی میں 33، اسلام آباد میں 17 اور لاہور میں 13 کیسز سامنے آئے جبکہ 12 کیسز کا تعلق بین الاقوامی سفر کے ساتھ ہے۔
ابتک کے اطلاعات کے مطابق اومی کرون گذشتہ ماہ جنوبی افریقہ میں سامنے آنے کے بعد چند ہی ہفتوں میں دنیا کے تقریباً 90 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
اومی کرون کے سبب دنیا بھر میں منسوخ پروازوں کی تعداد11 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.