ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ سینٹر میں ایک مسلح شخص کی طرف سے گزشتہ شام کیے گئے ایک حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ایک بائیس سالہ ڈینش باشندے کو مشتبہ ملزم کے طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ ملزم کے اس خونریز اقدام کی وجوہات تاحال غیر واضح ہیں۔ کوپن ہیگن پولیس کے سربراہ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس حملے کے مبینہ نسل پرستانہ پس منظر سے متعلق دعوے فی الحال محض قیاس آرائیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ شوٹنگ کے اس ملزم کو آج ایک عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.