دنیا بھر میں بچوں سے محنت مزدوری کرانے کے رجحان میں نمایاں طور پر اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے اندازوں کے مطابق کورونا وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اقتصادی مشکلات کی وجہ سے نوے لاکھ مزید لڑکے اور لڑکیاں پیسہ کمانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ دنیا بھر میں پہلے ہی ایک سو ساٹھ ملین بچے اسکول جانے کے بجائے مزدوری کر رہے ہیں۔ سن 2016 سے 2020 کے دوران اس تعداد میں آٹھ اعشاریہ چار ملین بچوں کا اضافہ ہوا تھا۔ یونیسیف کے مطابق اس کی وجہ عالمی اقتصادی بحران بھی ہے، جس کے سبب اجرتیں کم ہوئی ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.