ماسکو ۔یوکرین میں روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ نے روسی فوجی قیادت ہی کیخلاف بغاوت کردی۔ یوکرین میں لڑنے والے اپنے ہراول دستے میں شامل اہلکاروں کو روسی طیاروں کی جانب سے مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے پر انہوں نے روسی وزارت دفاع کا رخ کرلیا۔
ویگنر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 25 ہزار کی مضبوط فورس مرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یوکرین میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر گرانے اور روس کے جنوبی علاقے روستوف میں داخل ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب روس نے مسلح بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ویگنر گروپ کے سربراہ یووگنی پریگوزن کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ویگنر پرائیویٹ ملٹری کمپنی فورسز سے کہا گیا ہے کہ وہ پریگوزن کے احکامات کو نظر انداز کرکے اسے گرفتار کرلیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.