آسٹریا:
دنیا کے سب سے پرانے اخبار کی روزانہ کی اشاعت لگ بھگ 320 سال بعد بند کر دی گئی ہے۔
آسٹریا کے اخبار ‘‘وینر زیٹنگ‘‘ کا پرنٹ ایڈیشن اب روزانہ کی بنیاد پر شائع نہیں کیا جائے گا۔اس کی اشاعت اگست 1703 میں شروع ہوئی تھی۔
اس اخبار کے پہلے ایڈیشن میں کہا گیا تھا کہ خبروں کو سیدھے سادے الفاظ میں بیان کیا جائے گا اور کسی قسم کی لفاظی نہیں کی جائے گی۔30 جون کو آخری پرنٹ ایڈیشن میں ادارتی ٹیم نے حکومت کے نئے قانون کو اخبار بند ہونے کی وجہ قرار دیا۔
اپریل میں اس اخبار کی عام دنوں میں روزانہ کی اشاعت 20 ہزار جبکہ ہفتہ وار تعطیلات کے موقع پر 40 ہزار تھی۔3 صدیوں کے دوران یہ اخبار محض ایک بار دوسری جنگ عظیم کے موقع پر 1939 میں بند ہوا مگر 1945 میں اس کی اشاعت دوبارہ شروع ہوگئی تھی۔
اس اخبار کی بندش کے بعد دنیا کا قدیم ترین روزنامہ جرمنی کا“ہلڈیشیمر آلجیمین زیتونگ” بن گیا ہے، جو 1705 سے شائع کیا جا رہا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.