اقوام متحدہ (یو این ) نے داعش اور اس سے وابستہ دیگر دہشتگرد تنظیموں کو پڑوسی ملکوں کیلئے بدستور سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کے ادارے کے عہدیدار نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ داعش اور اس سے وابستہ تنظیمیں بشمول کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نیٹو جیسے ہتھیاروں سے لیس ہیں۔
اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازعات والے علاقوں اور پڑوسی ملکوں کیلئے سنگین خطرے کا باعث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں پاکستان میں ہونے والے حملے میں بھی دہشت گرد تنظیم داعش ہی ملوث ہو سکتی ہے۔
عالمی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ مربوط حکمت عملی کے بغیر صرف طاقت کا استعمال صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.