آثار قدیمہ کے ماہرین 2020 سے پلازو ڈیلا رووارا نامی باغ میں کھدائی کر رہے تھے جس کا مقصد ایک تاریخی عمارت کی تزئین نو کرکے اسے مستقبل قریب میں بننے والے ہوٹل کا حصہ بنانا تھا۔
اس کھدائی کے دوران رومی شہنشاہ نیرو کے عہد کا تھیٹر دریافت ہوا جس کا حوالہ قدیمی رومی دستاویزات میں موجود تھا مگر اسے پہلے کبھی دریافت نہیں کیا جا سکا تھا۔
حکام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تھیٹر کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسے ایک ایسے باغ کے نیچے دریافت کیا گیا جو ابھی تک تعمیر کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔
یہ ہوٹل دوہزار پچیس تک ویٹیکن سٹی کی دو ہزار پچیس جوبلی کے موقع پر کھلنے کی توقع ہے۔
اس سال روم میں تین کروڑ افراد کی آمد کا امکان ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ دریافت پرجوش کر دینے والی ہے کیونکہ اس سے رومی تاریخ کے اس عہد کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا جس کے بارے میں زیادہ تفصیلات موجود نہیں۔
اس جگہ سے دس ویں صدی کے نوادرات بھی دریافت ہوئے ہیں اور ماہرین نے اسے غیرمعمولی قرار دیا ہے کیونکہ روم کے اس عہد کے بارے میں زیادہ تفصیلات موجود نہیں۔
ماہرین کی ٹیم کی سربراہی کرنے والی مرزیا دا مینٹو نے بتایا کہ اس عہد کے اب تک صرف سات گلاس گوبلیس دریافت ہوئے تھے اور اس جگہ کی کھدائی کے دوران مزید سات نوادرات ملے ہیں۔
ماہرین نے کھدائی کے دوران سنگ مر مر کے ستون اور سونے کے پتوں سے سجے پلاستر کو دریافت کیا تھا اور اس سے انہیں شہنشاہ نیرو کے تھیٹر تک پہنچنے میں مدد ملی۔
اس تھیٹر کا حوالہ قدیم رومی فلسفی پلینائی دا ہیلڈر کی دستاویز میں موجود ہے۔
حکام کے مطابق کچھ نوادرات کو میوزیم منتقل کیا جائے گا جبکہ تھیٹر کے کھنڈرات کو اس وقت تک بند رکھا جائے گا جب تک ماہرین کی تحقیق مکمل نہیں ہو جاتی۔