دنیا بھر میں یومیہ بنیادوں پر سیکڑوں لوگ دنیا سے ہمیشہ کیلیے رخصت ہوجاتے ہیں، موت ایک ایسی شے ہے جو رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق نہیں کرتی۔
جہاں تذکرہ موت کا ہے وہیں انسان کے مرنے کی ایک اہم وجہ قتل بھی ہے۔
قتل چاہے جس کسی کا بھی ہو باعث افسوس ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ قدرت نے اسے جرم بھی قرار دیا ہے، جس کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
جہاں تک رہی بات قتل کیا آ پ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں خواتین سے ان کی زندگی کا حق چھین لیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے انکشاف کیا ہے کہ ہر 11 منٹ میں دنیا کے کسی بھی حصے میں ایک عورت یا لڑکی جیون ساتھی یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں قتل ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد دنیا میں سب سے زیادہ ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزی’ ہے ۔ انہوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس لعنت سے نمٹنے کے لیے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔
گوتیرس نے انکشاف ی بیان 25 نومبر کو منائے جانے والے ‘خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے’ کے عالمی دن سے پہلے دیا۔ ‘
انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی ہے۔ ہر 11 منٹ میں، ایک عورت یا لڑکی کو کسی قریبی ساتھی یا خاندان کے رکن کے ہاتھوں قتل کیا جاتا ہے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.