نیویارک ۔ اگر آپ خلا کی سیاحت کرنا چاہتے ہیں تو اب ایسا ممکن ہونے والا ہے۔ امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کی جانب سےکمرشل خلائی سیاحتی سروس کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے۔
گلیکٹک 01 پرواز کو 27 سے 30 جون کے دوران خلا میں بھیجا جائے گاجس میں 6 افراد موجود ہوں گے۔ کمپنی کی جانب سے اگست کے شروع میں دوسری کمرشل پرواز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد ہر ماہ خلا میں سیاحوں کو بھیجا جائے گا۔
گلیکٹک 01 میں عام فراد کی بجائے اٹلی کی فضائیہ کے افراد بھیجے جائیں گے جو مختلف سائنسی تجربات کریں گے۔ اس کے بعد اسپیس فلائٹ کا سلسلہ عوام کے لیے بھی شروع کردیا جائے گا۔
مگر خلا کی سیر سستی نہیں ہوگی کیونکہ وہاں جانے کے لیے ہر فرد سے ساڑھے 4 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 13 کروڑ پاکستانی روپے) کرایہ لیا جائے گا۔
اس کمپنی نے مئی میں خلا کے لیے آخری ٹیسٹ پرواز کو کامیابی سے مکمل کیا تھا۔ خیال رہے کہ یہ کمپنی لگ بھگ 2 دہائیوں سے خلا کے لیے کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر اب جاکر ایسا ممکن ہونے والا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.