خبرایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے برآمد 50 لاشوں میں سےزیادہ ترافرادکا تعلق میکسیکو اور وسطی امریکا سے ہے۔
خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ ٹرک میں موجود انتہائی بیمار 16 کو افراداسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 3افرادزیرحراست ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے 50 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ مہاجرین تھے۔
اہلکار کے مطابق وہ افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار تھے اور گرمی کے باعث نڈھال تھے، ان کے جسم بھی آگ کی طرح گرم تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.