واشنگٹن:
امریکا کے کئی علاقوں میں گرمی خطرناک حد تک پہنچ جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
فلوریڈا سے لے کر کیلی فورنیا اور واشنگٹن تک، امریکا کی تقریبا ایک تہائی آبادی کو شدید گرمی کی وارننگ جاری ہو چکی ہے۔
دنیا کے گرم ترین علاقوں میں سے ایک کیلی فورنیا کی موت کی وادی میں درجہ حرارت 54ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
امریکا سمیت مختلف ممالک میں محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کی پیشگوئی کے باعث عوام کو دوپہر کے اوقات میں گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جاپان اور کئی یورپی ممالک میں بھی شدید گرمی کی لہر کے باعث عوام کی بڑی تعداد نے واٹر پارک اور ساحل سمندر کا رخ کر لیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.