نیویارک :
بحر اوقیانوس میں بننے والا سمندری طوفان فرینکلن کیٹگری 4 کی شدت اختیار کرگیا۔
امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق یہ اس سیزن کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ہے۔
ہریکین سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ سمندری طوفان برمودا جزائر کے جنوب مغرب میں 490 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔
طوفان 145 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ بیان کے مطابق سمندری طوفان کا برمودا جزائر کے نزدیک سے ہو کر رواں ہفتے امریکا کے مشرقی ساحلوں کے پاس سے گزرنے کا امکان ہے۔
امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ منگل کی دوپہر سے طوفان کی شدت میں بتدریج کمی آنے کا امکان ہے۔
اس سمندری طوفان کے باعث جمہوریہ ڈومینکن میں کم از کم ایک فرد ہلاک جبکہ ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔
دوسری جانب سمندری طوفان Idalia کی شدت بڑھنے کا امکان ہے اور وہ فلوریڈا کے ساحلی حصے سے 29 اگست کو ٹکرائے گا۔ خیال رہے کہ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ جیسے جیسے دنیا گرم ہوتی جارہی ہے طوفان زیادہ طاقتور ہوتے جارہے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.