امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر ‘جواریز سٹی’ میں پیش آیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ حادثے میں 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 21 کے قریب زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق کیمپ میں آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق وینزویلا سے ہے جو کہ امریکا میں داخل ہونےکے خواہش مند تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.