نیویارک:
سپیس ایکس کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے روسی جنگی جہازوں پر یوکرینی اٹیک کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل کروا کر حملہ ناکام بنانے کا اعتراف کر لیا۔
ویب سائٹ العربیہ اردو کے مطابق روس یوکرین جنگ کے دوران ایک موقع پر ایلون مسک کو پتہ چلا کہ یوکرین کی ڈرون آبدوزیں روسی جنگی جہازوں پر حملہ کرنے جا رہی ہیں۔
ایلون مسک نے اس اہم موقع پر سپیس ایکس کے ٹیکنیکل حکام کو ہدایات جاری کیں کہ یوکرینی فوجیوں کی سٹار لنک تک رسائی روک دی جائے۔
یلون مسک کے احکامات کا نتیجہ یہ نکلا کہ روسی جنگی جہازوں کا بیڑا غرق ہونے سے بچ گیا اور یوکرینی فوجیوں کا حملہ ناکام ہو گیا۔
ایلون مسک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایسا انہوں نے اس لئے کیا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ سپیس ایکس کو جنگ میں نہ گھسیٹا جائے۔ وہ چاہتے ہیں کہ سٹار لنک کے ذریعے لوگ نیٹ فلیکس دیکھیں، تعلیم حاصل کریں نہ کہ یہ جنگی میدان میں حملوں کیلئے استعمال کی جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.