اگلی جنریشن کے فلیگ شپ آئی فون سیریز پر محنت کے ساتھ ساتھ، امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی، ایپل ایک ایسے سستے آئی فون کی تخلیق میں بھی مصروف ہے جس کا ممکنہ طور پر نام SE4 بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کوپرٹینو نامی ٹیکنالوجی کی ایک بڑی کمپنی آئی فون کے اس مجوزہ نئے ماڈل پر کام کر رہی ہے۔ جسے ایپل 2024 میں باضابطہ طور پر آئی فون SE4 کے نام سے مارکیٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ابھی تک آئی فون کے نئے ماڈل SE4کے اجرا کی صحیح تاریخ تو معلوم نہیں لیکن ماضی کے ریکارڈز کو دیکھتے ہوئے توقع کی جاسکتی ہے کہ آئی فون SE4 کا یہ ماڈل سال 2024کے وسط تک متعارف کیا جا سکتا ہے۔
اگرچہ آئی فون SE4کے منظر عام پر جلوہ نما ہونے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن اسمارٹ فون کے بارے میں افواہیں پہلے ہی انٹرنیٹ پر کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق آئی فون SE4میں بیجنگ اوریئنٹل الیکٹرونکسکا فراہم کردہ روشنی کا اخراج کرنیوالا نامیاتی ڈائے اوڈ پر مبنی پینل لگایا جائے گا۔ ’یعنی کمپنی آئی فون کی نئی آنے والی سیریز 15کے مقابلے میں نسبتاً سستا OLED پینل استعمال کر کے اس فون پر اخراجات کم کر سکے گی۔‘
کورین میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون SE4 میں 6.1 انچ کا OLEDپینل نصب جائے گا۔ ایپل اپنے نئے سستے آئی فون SE4 میں ڈیزائن کے حوالے سے بھی بڑی تبدیلی لاتے ہوئے اسکا ڈیزائن آئی فون 14 جیسا رکھے گا۔