کمپیوٹر چپ بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ نے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے دنیا کا تیز ترین پروسیسرلانچ کردیا ہے۔
انٹیل کورi9-12900KS کے نام سے پیش کیے گئے اس پروسیسر کو 16 کور ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
انٹیل نے اس پروسیسر کو لانچ کرکے اپنی حریف کمپنی AMD کو سخت ٹکر دے دی ہے۔
انٹیل کی جانب سے اس پروسیسر کو ابتدائی طور پر739 ڈالر(ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی) کی قیمت پرفروخت کے لیے پیش کیا گیاہے۔
انٹیل کا اس نئے پروسیسرکے بارے میں کہنا ہے کہ KSورژن اس کا فلیگ شپ ہے، یہ بنیادی طورپربہترین کارکردگی کا حامل 12900K سلیکون استعمال کرتاہے، جوہائیرکلاک اسپیڈزکوپُش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دنیا کا یہ تیزترین ڈیسک ٹاپ پروسیسر5 اعشاریہ 5 گیگا ہرٹزبُوسٹنگ کا اہل ہے۔
یاد رہے کہ انٹیل نے گزشتہ ماہ کیلیفورنیا میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل سولڈ اسٹیٹ سرکٹس کانفرنس( آئی ایس ایس سی سی ) میں کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے ایک ماحول دوست چپ پیش کی تھی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.