آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا ۔
ایونٹ کے بڑے معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے بری طرح شکست دیدیا ۔
اور یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ آخری اوورز میں پاکستانی بولر بھارت کے کلاڑیوں کے سامنے پریشر میں آگئے تھے
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
خیال رہے اس میچ سے قبل سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جس میں لنکن ٹائیگرز نے آئرش ٹیم کو9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔