بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی زاہد بلوچ ضلعی صدر کفایت بلوچ ضلعی جنرل سکریٹری راشد لطیف سابق ضلعی صدرمیر نظام الدین ملازئی تحصیل صدر میر ریاض احمد بلوچ عطاء الرحمان شیر احمد رضا حاجی عبدالحمید قدیر احمد اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدبختی ہے یا ہماری سیاسی جماعتوں کی کوتاہی ہے کہ عوام کے مسائل پر چشم پوشی اختیار کیئے ہوئے ہیں پنجگور موجودہ حالات میں کافی پھیچے رہ گیا ہے اور ترقی کی جو لہر ہے اس سے محروم ہے حاجی زاہد بلوچ نے ڈمب ایراپ کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا.
انہوں نے کہا کہ ترقی کے حوالے سے ہم واشک سے بھی پھیچے ہیں بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے کے برابر ہے نیشنل پارٹی جب اقتدار میں تھا تو غلط کارکردگی کی وجہ سے پنجگور کو کافی نقصان پہنچایا اور اب موجودہ نمائندے بھی غلط منصوبہ بندی کے تحت شہر کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زمینیں جو سڑکوں کی تعمیر سے متاثر ہورہی ہیں ان کے لیے جو معاوضہ مختص کررکھا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب پیسہ نہیں تھا تو سڑکوں کو چیر پھاڑ کیوں کیا گیا.
انہوں نے کہا کہ زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے غریب اپنا مدا لیکر کہاں جائیں زمینیں یہاں کے لوگوں کی ملکیت ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کی سرکاری زمینیں بھی سیٹلمنٹ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر کے سامنے دکانیں تعمیر کی جارہی ہیں تمام جماعتوں کا اس مسلے پر خاموشی بعث تعجب ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایف اے سے ملکر اسپورٹس کی زمینوں پر دکانیں بنائی جارہی ہیں سیاسی جماعتوں نے چھپ کا روزہ رکھا ہواہے انہوں نے کہا کہ بارڈر بھی ایک اہم ایشو ہے جہاں لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے بارڈر کو مکمل سیل کرنے کی پالیسی بنایا گیا ہے اور اب حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ فوتگی کی صورت میں بھی جانے کی اجازت نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ بلوچ کو تقسیم کرنے کا پلان ہے شمالی جنوبی ایرانی بلوچستان کے نام پر مستقبل کے پلان کو تقویت دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس لیویز ایکسائز چیک پوسٹیں عوام کے تحفظ کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ نمائندوں کے قریبی رشتہ داروں کی خدمت کے لیے بھٹائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کے سیلاب زدگان انتہاہی کسمپرسی سے گزر رہے ہیں ان کے لیے جو چھت کا سہارا تھا وہ چھین چکا ہے سرکاری امداد نہ ہونے کے برابر ہے ایک کمبل پانی کے کین سے کروڑوں روپے کے نقصان اٹھانے والوں کی کس طرح تلافی ہوگی.
انہوں نے کہا کہ ڈمب سیلاب متاثرین کے لیے میں 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتا ہوں اور مذید پارٹی قیادت سے رابطے میں تاکہ متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد ہوسکے پنجگور ایک تاریک راستے پر داخل ہے قدرتی آفات کے شکار افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا وہاں سرکار رضاکار رولنگ پارٹی کئیں بھی نظر نہیں آیا انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان بے یار و مددگار ہیں اور وہ فوری مدد کے مستحق ہیں ان کا نقصان اتنا بڑا ہے کہ وہ یہ بوجھ اپنے کاندھوں پر نہیں اٹھا سکتے اس کے لیے ایک بڑے پیکج کی ضرورت ہے حکومت اور اس کے ادارے مذاق سے ہٹ کر مدد کے لیے آئے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو سیاسی عینک سے ہٹ کر امداد کی ضرورت ہے صرف بی این پی عوامی کے ورکروں کو راشن دیا گیا.
انہوں نے کہا کہ رولنگ پارٹی پنجگور کو غلط ٹریک پر ڈال چکی ہے امن وامان کی حالت کافی خراب ہے چور ڈاکو بڑے مگرمچھ ان کی پکڑ میں نہیں آرہے ان کا پورا زور ان لوگوں پر ہے جو اپنے کیسوں میں راضی نامہ کراچکے ہیں انھیں پکڑ کر کریڈٹ لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جعلی انتقال ناموں کے زریعے لوگوں کی زمینوں کو اپنے نام کرلیا گیا ہے بجلی کا مسلہ بھی درد سر ہے پانی کا مسلہ بھی سنگین ہے 35 کروڑ روپے کا میگا منصوبہ بھی مفاد پرستی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کس بات کا رونا روئیں ہر جگہ مافیا کا راج ہے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.