بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بد قسمتی یہی رہی ہے کہ یہاں بدامن عناصر کی سرپرستی ہوتی رہی ہے. انہیں وفاداری جیسے القابات سے نوازا جاتا رہا ہے۔ جس بناء پر وہ مزید امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، معصوم لوگوں کی قتل عام جیسے حرکات کے ارتکاب کو فخر سمجھتے رہے ہیں، کیوں کہ ان عناصر کو انتظامیہ کی جانب سے کسی مشکل یا قانونی گرفت کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع خضدار کے سب تحصیل سارونا میں دہشت گردی، لوگوں سے بھتہ وصولی، اغواہ برائے تاوان اور قتل عام میں ملوث اشتہاری ملزمان کو سرکاری انتظامیہ اور اداروں کی سرپرستی و نگرانی میں ھتیاروں کی سپلائی کی جارہی ہے تاکہ وہاں کے حالات کو مزید خراب کئے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انہی دہشت گردوں کے ہاتھوں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا تھا مگر ان کیخلاف کاروائی ہونے کے بجائے انہیں طاقت پہنچائی جارہی ہے۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سب تحصیل سارونا میں دہشت گردی، لوگوں سے بھتہ وصولی، اغواء برائے تاوان اور قتل عام میں ملوث اشتہاری ملزمان کو سرکاری انتظامیہ اور اداروں کی سرپرستی و نگرانی میں ھتیاروں کی سپلائی بند کی جائیں اور وہاں کے حالات مزید خراب نہ کئے جائیں۔
انہوں نے کہا گزشتہ دنوں فائرنگ سے ہلاک شخص اور گاڑیوں کو نقصان پہچانے اور علاقے میں خوف و ہراس پھلانے والے دہشت گردوں کو طاقت بخشنا بند کیاجائے، اور ان کیخلاف قانونی کاروائی کرکے علاقے کو بدامنی سے نجات دی جائے۔