کوئٹہ:
نواب اسلم رئیسانی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن بلوچستان کے تقسیم میں سب سے پہلے اُن بلوچوں کا محاسبہ ہونا چاہیے جو اس گھنائونی سازش میں شامل ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے اِن افراد کی یہ حرکتیں دیکھ رہے تھے اور ہم ان کو ٹوکتے بھی رہے لیکن اس تباہ کن تاریخی واقعہ سے باز نہیں آئے. انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر اب بھی ہم یکجا نہ ہوئے تو محض افسوس ہی کرتے رہیں گے.
یاد رہے نواب رئیسانی کا یہ بیان بلوچستان کی موجودہ حکومت بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے بارہا بلوچستان کو جنوبی اور مغربی بلوچستان میں تقسیم کرنے کے تناظر میں سامنے آیا ہے اور بلوچستان کی تمام نیشنلسٹ سیاسی جماعتیں ان حکومتی اقدامات کی مخالفت کر رہے ہیں.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.