کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے بلوچستان کو تقسیم کرنے کی سازشوں ‘ جنوبی بلوچستان کا نام استعمال کرنے کے خلاف پارٹی کی جانب سے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی چارہ جوئی، ایوانوں سمیت جلسے جلوس، سیمینار منعقد کئے جائیں گے. بلوچستان بھر میں احتجاج بھی ریکارڈ کرائے جائیں گے. ماہ رمضان کے بعد 28 ‘ 29 اور30مئی کو بلوچستان بھر میں ریلیاں، مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ 28 مئی کو مکران ڈویژن ‘ قلات ڈویژن ‘ جبکہ 29مئی کو رخشان ڈویژن ‘ کوئٹہ ڈویژن ‘ سبی ڈویژن جبکہ 30مئی کو ژوب ڈویژن ‘ نصیر آباد ڈویژن اور کراچی میں احتجاجی مظاہرے ریلیاں نکالی جائیں گی.
بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس اختیار ہے نہ ہی مینڈیٹ، پارلیمنٹ میں آئینی ترامیم کے بغیر غیر آئینی اقدامات کے مرتکب حکومت بننا چاہتی ہے، ہرگز انہیں یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی باتیں کریں. سازشیں دراصل بلوچستان کے ساحل وسائل پر قبضہ گیری کی خاطر ہے جنہیں بی این پی کسی صورت قبول نہیں کرے گی. ہماری جدوجہد کا محور و مقصد بلوچستان کی بقاء‘ سرزمین کی حفاظت ہے بلوچستان ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دی تاریخی گواہ ہے کہ ہمارے آباﺅاجداد قربانیاں دے کر تاریخ ‘ زبان ‘ ثقافت ‘ سرزمین کی بقاءکی حفاظت کی ہے تمام ضلعوں کے عہدیداروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ماہ رمضان کے بعد بھرپور انداز میں ان سازشوں کے خلاف شدید غم و غصہ اور احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.