کوئٹہ:
نواب اسلم رئیسانی نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے بلوچ، پشتون اور سندھی اقوام کو پیغام دیا ہے کہ وہ سب یکجا ہوکر زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی جدوجہد کو منظم اور تیز کریں. انہوں نے کہا کہ حکمران انگریز کی طرح تقسیم کرو حکمرانی کرو کی فارمولا پہ کام کر رہے ہیں لہٰذہ ہمیں بھی منظم طریقہ سے انکی ان پالیسیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے. اسکے علاوہ انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے صفوں میں دوست نما دشمن کو نظر میں رکھنا ضروری ہو گیا ہے.