اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ‘یونیسکو’ نے دنیا بھر میں کل 24 جنوری کو منائے جانے والے یوم تعلیم کو افغانستان کی طالبات کے نام کردیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے 24 جنوری کو یوم تعلیم منایا گیا تھا اور ادارے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر افغانستان کے حکمرانوں کو یاد دلائیں کہ انہیں افغان لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔
یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے کہا کہ بین الاقوامی دن کے پانچویں ایڈیشن کو افغانستان میں ان تمام لڑکیوں اور خواتین کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں جنہیں سیکھنے، پڑھنے اور سکھانے کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر یونیسکو نے طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغان لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو فی الفور ہٹایا جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.