گلگت بلتستان کے علاقے بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں گرنے اور اُس میں آگ لگنے سے 8 مسافر ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ اس المناک حادثے میں ایک مسافر محفوظ رہا۔
ریسکیو 1122 گلگت بلتستان نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔ ضلع دیامر کے ریسکیو انچارج طاہر شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ آج (جمعہ ) سہ پہر 3 بجے کے قریب بابوسر ٹاپ سے گیٹی داس کی طرف تقریباً 2 کلومیٹر کے فاصلے پر گلگت سے جانے والی ہائی روف حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو انچارج نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وین میں کل 18 افراد سوار تھے، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے اور اُس میں آگ لگنے سے 8 مسافر ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ اس المناک حادثے میں ایک مسافر محفوظ رہا۔
ریسکیو انچارج طاہر شاہ کے مطابق واقعہ دور افتادہ علاقے میں پیش آیا ہے جہاں موبائل سگنل بھی نہیں ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
طاہر شاہ نے بتایا ابھی تک 9 زخمیوں اور ایک لاش کو چلاس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ کچھ زخمیوں کو فوری طور خیبر پختونخوا منتقل کیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.