کراچی:
اشتعال انگیز اور ملک مخالف تقریر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اشتعال انگیز اور ملک مخالف تقریر سے متعلق کیس کی سماعت آج بدھ 11 مئی کو سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی ایم کی جانب سے رواں سال 13 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر ان کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف دھرنا بھی دیا گیا تھا۔ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت ان کے ایم این اے کے خلاف مقدمہ ختم کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.