اسلام آباد:
عید کے بعد سے ہی سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں- تاہم ہفتے کی سرکاری چھٹی بحال نہیں کی گئی ہے۔
آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے سہہ پہر 3 بجے تک ہونگے تاہم جمعہ کےروز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے-ہفتے کی سرکاری چھٹی بحال نہیں کی گئی اور سرکاری دفاتر بدستور ہفتے میں 6 دن ہی کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزارت اعظمٰی سنبھالنے کے اگلے ہی دن پاکستان میں ہفتہ وار دو دو چھٹیوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔ وزیراعظم نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کی تھی اور دفاتر کو 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.