کھٹمنڈو:
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر 6 سیاحوں کو لے کر دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ماﺅنٹ ایورسٹ پر جارہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے اڑان بھری تھی جس میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک پائلٹ سمیت 5 میکسیکن سوار تھے۔
ہیلی کاپٹر کا اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔
واضح رہے رواں سال جنوری میں نیپال کے شہر پوکھارا کے مقام پر جہاز حادثے میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔