جکارتہ ۔ انڈونیشیا نے تیل کی غیر قانونی ترسیل کے شبہ میں ایران کا آئل ٹینکرقبضے میں لے لیا۔
جس میں دو لاکھ تہتر ہزارٹن خام تیل موجود ہے۔ انڈونیشیا کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے ارمان ایک سو چودہ نام کا بحری جہاز بغیر اجازت کسی دوسرے بحری جہاز میں تیل منتقل کر رہا تھا،جب اسے قبضے میں لیا گیا۔
اس سے قبل پچیس جنوری دو ہزاراکیس کو بھی انڈونیشیا نے ایرانی بحری جہاز حراست میں لیا تھا اور تقریباچار ماہ بعد اسے چھوڑدیاتھا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.